نواز شریف سے فضل الرحمان کی

نواز شریف سے فضل الرحمان کی آج لندن میں ملاقات کا امکان

ویب ڈیسک: نواز شریف سے فضل الرحمان کی آج لندن میں ملاقات کا امکان ہے، اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی آج لندن میں ملاقات متوقع ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی، ملاقات آج دن یا رات کے کھانے پر ہونے کے امکانات ہیں۔
مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم اور قائد نون لیگ کی رہائشگاہ ایون فیلڈ پہنچیں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اس حوالے سے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں سیاسی رہنما سکھبیر بادل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے