یتیم سٹوڈنٹس کو فیس میں رعایت

خیبرپختونخوا حکومت کا یتیم سٹوڈنٹس کو فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا یتیم سٹوڈنٹس کو فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے کالجز میں انٹر میڈیٹ پروگرام میں داخل تمام یتیم طلباء و طالبات کو فیس میں رعایت دی جائے گی .
محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ مراسلہ میں پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹر میڈیٹ پروگرام میں داخل تمام یتیم طلبہ کا ڈیٹا متعلقہ پروفارمے کے ذریعے ہارڈ اور سافٹ فارم میں ایک ہفتے کے اندر فراہم کیا جائے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا یتیم سٹوڈنٹس کو فیس میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے تمام کالجز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے اور ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیوحملہ کیس:عمران خان پرآج فرد جرم عائد ہونےکاامکان