ویب ڈیسک: غزہ اور لبنان سمیت شام اور دیگر اسلامی ممالک پر اسرائیل کی جارحیت نے خود اسرائیل کیلئے مسائل کھڑے کر دیئے، ان کے اس ظلم و جبر کیخلاف اقوام متحدہ میں اسرائیلی رکنیت معطلی کیلئے عرب لیگ سرگرم ہوگئی۔
سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک جلد اسرائیلی رکنیت کے خلاف ووٹ دیں گے، اور اس کے بعد اسرائیل کی رکنیت معطل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا.
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ اور لبنان میں صیہونی ظلم و جبر نے اقوام عالم کو اسرائیل سے متنفر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیل کا ظلم و جبر ہی ہے جس کی وجہ سے بیشتر ممالک اسرائیلی رکنیت کےخلاف متفق ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلامی ممالک پر اسرائیل کی جارحیت نے خود اسرائیل کیلئے ہی مسائل کھڑے کر دیئے ہیں، ان کے اس ظلم و جبر کیخلاف اقوام متحدہ میں اسرائیلی رکنیت معطلی کیلئے عرب لیگ سرگرم ہوگئی۔ اسرائیل نے پہلے غزہ اور اس کے بعد لبنان، شام اور دیگر مسلم ممالک کیخلاف محاذ کھول رکھا ہے، غزہ کی صورتحال اس حد تک ابتر کر دی ہے کہ اقوام متحدہ میںاسے بچوں کا قبرستان کہا جانے لگا ہے.
Load/Hide Comments