ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد ان دنوں پاکستان دورہ پر آیا ہوا ہے، اس دوران آئی ایم ایف وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، مذاکرات کے دوران مشن نے ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ اورگردشی قرضہ پرتحفظات کا اظہار کردیا اور اس کے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائے۔
آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں تمام غیرملکی سرمایہ کاروں کو یکساں میرٹ قائم کیا جائے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ایف بی آر ریونیو شارٹ فال پر مذاکرات کا دور بھی ہوا، اس دوران نیشنل فسکل پیکٹ، توانائی شعبے کا گردشی قرض اور فنانشل سیکٹرز سمیت ریٹیلرز سکیم، ایس او ایز میں ریفارمز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ نے ریونیو شارٹ فال، نیشنل فسکل پیکٹ، گردشی قرض پر تحفظات کا اظہار کر دیا، ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف مشن نے سپیشل اکنامک زونز پر ورک آوٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے یکساں یرٹ قائم کیا جائے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام ممالک کیساتھ یکساں میرٹ قائم کیا جائے، خلیجی ممالک، یورپین ممالک سمیت سب کیلئے یکساں سروسسز فراہم کی جائیں۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف مشن 15 نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا۔
Load/Hide Comments