پیٹرول 4روپے اور ڈیزل 5روپے

پیٹرول 4روپے اور ڈیزل 5روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: مشکلا تکے مارے عوام پر ایک اور آزمائش آنے والی ہے، عالمی سطح پر خام تیل مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ منڈلانے لگا ہے۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پیٹرول 4روپے اور ڈیزل 5روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ 16 نومبر سے پیٹرول 4روپے اور ڈیزل 5روپے فی لیٹر کے حساب سے مہنگا ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق میں آئی ایم ایف وفد پاکستانی حکام سے جاری مذاکرات میں پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا مطالبہ کرسکتا ہے۔
15 روز قبل 31 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 71 ڈالر 80 سینٹس فی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی، جو اب 72 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔ اس لئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں قیام امن کیلئے پختون امن جرگہ صدہ پہنچ گیا