کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک کر کے فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں کامیاب آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں ہلاک کر دیئے، ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کلیئرنس آپریشن انجام دیتے ہوئے 3 دہشت گردوں مار گرائے، جن میں خود کش حملہ آور عدیلہ بلوچ کو تربیت فراہم کرنے والا ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ثنا عرف بارو نے عدیلہ بلوچ کو کالعدم تنظیم میں شامل کیا اور اسے خودکش حملے کی تربیت دی تھی، اس دوران بتایا گیا ہے کہ ثنا کی ہلاکت عدیلہ بلوچ کے والدین کی معاونت سے ممکن ہو سکی ہے، سیکیورٹی فورسز کو عدیلہ بلوچ کے والدین نے اطلاع دی تھی کہ ان کی بیٹی کو دہشت گردوں نے اغوا کرلیا اور اسے دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ثنا عرف بارو اور اس کے ساتھیوں کو موقع پر گھیر لیا اور سخت آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن اس قدر اچانک تھا کہ دہشتگردوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ،سی ایم ہاؤس آنےکی دعوت