اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات

اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کرسکتا ہے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو تیل تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے حملے کی صورت میں اسرائیل ایران کی تیل تنصیبات پر حملے کر سکتا ہے۔
نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اسرائیلی صدر امریکی دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملہ ایرانیوں پر بہت بھاری پڑے گا۔
نیتن یاہو نے ایران کو ڈراتے اور دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملہ کردیا تو ایران میں معاشی تباہی و بدحالی آجائے گی۔ ادھر اسرائیل فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے گڑھ بیت داحیہ خالی کرنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے وادی بقاع اور عین یعقوب پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران 17 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں شہری کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا