پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنیوالے

الزام ثابت، پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنیوالے اہلکار کو 15 سال قید

ویب ڈیسک: الزام ثابت ہونے پر پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنیوالے اہلکار کو سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے امریکی فوجی اہلکار کو سزا سنا دی گئی۔ امریکی ذرائع کے مطابق پینٹاگون کی خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ثابت ہونے پر اہلکار جیک ٹیکسیرا کو جاسوسی ایکٹ کے تحت 15 سال قید کی سز سنائی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار نے روس، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کر دی تھیں۔ 22 سالہ جیک ٹیکسیرا کو پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں اپریل 2023 میں گرفتار کیا گیا تھا، ان پر 6 الزامات عائد کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ الزام ثابت ہونے پر پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنیوالے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 8کروڑ ، 62لاکھ ڈالر فراہم کرے گا