حزب اللہ کا شمالی اسرائیل

حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ، 2 صیہونی ہلاک

ویب ڈیسک: اسرائیل کے حملوں کے جواب میں حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر راکٹ حملہ، اس کارروائی کے دوران 2 صیہونی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
شمالی اسرائیل کے شہر نہریہ میں حزب اللہ کے راکٹ حملے کئے ہیں، اس حوالے سے اسرائِلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کے دوران 10 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے جن میں سے کچھ فضا میں ہی تباہ جبکہ کچھ مختلف مقامات پر آ گرے۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے راکٹ نہریہ شہر میں ایک گودام پر بھی گرے جس کےنتیجے میں 2 صیہونی ہلاک ہوگئے، اسی راکٹ حملے کے دوران ایک دوسرے مقام پر راکٹ گرنے سے 2 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حزب اللہ نے تل ابیب کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال بیت گئے