طلبہ کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم

طلبہ کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے انٹر بورڈز گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔
یہ باتیں انہوں نے انٹر بورڈز گرلز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر کہیں، میگا ایونٹ لاہور بورڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، کرکٹ ٹورنامنٹ میں 10بورڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام ٹیموں کیلئے 50,50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا، اور مقابلوں میں شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سردار علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام طلبہ کو کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور ہم اپنی ذمہ داریوں سے اگاہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اپنی محنت جاری رکھ کر عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، کیونکہ بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو، ٹورنامنٹ میں لاہور بورڈ کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 1994 میں لاہور بورڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، طالبات ٹف ٹائم کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کر کے آگے بڑھیں، بچے اور بچیاں ہمارا اثاثہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ تمام بچیوں کو وسائل مہیا کی جائِیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ گنڈاپور کا عاطف خان سے رابطہ،سی ایم ہاؤس آنےکی دعوت