ارکان اسمبلی و دیگر کی راہداری

پی ٹی آئی رہنما، صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی و دیگر کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما، صوبائی وزیر، ارکان اسمبلی و دیگر کی راہداری ضمانت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ارباب جہانداد کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے درخواست گزار ارباب جہانداد کو 10 دسمبر تک حفاظتی ضمانت دے دی اور وفاقی حکومت ، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے کچھ مقدمات کا ہمیں پتہ ہے اس میں راہداری ضمانت کرائی ہے، جبکہ کچھ ایسے مقدمات ہیں جن کا ہمیں پتہ نہیں، اس کی تفصیل فراہم کی جائے۔ درخواست گزار کل عمرہ کے لئے جا رہے ہیں، حفاظتی ضمانت دی جائے۔
صوبائی وزیر فیصل ترکئی، معاون خصوصی زاہد چن زیب، ممبران اسمبلی میاں محمد عمرز عبدالکریم، ارباب جاندار اور دیگر کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل کا موقف تھا کہ درخواست گزاروں کے خلاف اٹک میں مقدمہ درج ہے۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل ترکئی صوبائی وزیر تعلیم ہیں اور دیگر درخواست گزار بھی ممبران اسمبلی ہیں۔ درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، اس لیے راہداری ضمانت دی جائے۔ اس پر عدالت کی جانب سے 14 دن کی راہدرای ضمانت دیتے ہوئے درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں 14 دن کے اندر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ ارکان اسمبلی و دیگر کی راہداری دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست گزاروں کو 14 دن کے اندر متعلقہ عدالتوں میں‌پیش ہونے کا حکم دیدیا.

مزید پڑھیں:  روس اور شمالی کوریا کے مابین دفاعی معاہدہ نافذ العمل