بابا گرونانک کے 555 ویں جنم

بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد، کیک کاٹا گیا

ویب ڈیسک: بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا، اس دوران اقلیاتی برادری نے کیک بھی کاٹا۔
سکھ مت کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے محکمہ اقلیتی امور خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشاور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران سادہ اور پروقار تقریب میں ان کے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں اقلیتی برادری کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر باباجی کا امن، محبت اور انسانیت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل سیکرٹری عبدلکبیر تھے۔
ایڈیشنل سیکرٹری عبدلکبیر نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کو حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ تقریب میں بابا گرونانک کے 555 ویں جنم دن کا کیک کاٹا گیا۔ سکھ برادری نے شرکاء کو بابا جی کے امن کا پیغام شرکاء کو سنایا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، چکن گونیا کے 8 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 14 ہو گئی