محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی تفصیل

خیبرپختونخوا: نگران دور میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی تفصیل طلب

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں نگران دور میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی تفصیل طلب کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے سابق نگران دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کی تفصیل طلب کر لی، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمے نے تمام ضلعی ایجوکیشن آفیسر سے ڈیٹا طلب کر لیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تصدیق شدہ اور صحیح ڈیٹا آج ہر صورت فراہم کیا جائے، ایک خاص فارمیٹ دیا گیا ہے، اسی کے مطابق ڈیٹا فراہم کیا جائے۔
محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نگران دور میں کتنی بھرتیاں ہوئیں؟ بھرتی ملازمین کا تفصیل کے ساتھ ڈیٹا فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے ،پاک فوج