ویب ڈیسک: گرین پاسپورٹ کی تنزلی جاری ہے، عالمی رینکنگ میں قومی پاسپورٹ 102ویں نمبر پر آ گیا۔
پاسپورٹ کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا بھر کے ممالک کی صف میں 102ویں نمبر پر آگیا۔ اس رپورٹ میں صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار دیدیا گیا ہے، جنہیں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح اِن ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں جبکہ گرین پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال عالمی ادارہ کی جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا تھا اور یمن اور صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 92 ویں نمبر پر تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے، افغانستان کے شہری 28 ممالک کا سفر بغیر ویزا کرسکتے ہیں جبکہ سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری 195ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گرین پاسپورٹ کی تنزلی جاری ہے، عالمی رینکنگ میں قومی پاسپورٹ 102ویں نمبر پر آ گیا۔ اس پاسپورٹ پر دنیا بھر کے 34 ممالک کا سفر کیا جا سکتا ہے ان ممالک کے سفر کیلئے ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی.
Load/Hide Comments