ویب ڈیسک: ملک کے دیگر بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ذرائع کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر بارش و برفباری، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میںزیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا تاہم شام کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، بٹگرام اور کوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ادھر صوبائی دارالحکومت پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں سموگ اور دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت آس پٔاس کے اضلاع میںموسم یکدم سرد ہو گیا ہے، اور رات کو ہوا میںنمی کا تناسب بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ دھند کے باعث میدانی علاقوں میں حد نظر بھی محدود ہو گئی ہے.
Load/Hide Comments