ویب ڈیسک: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہنگو میں پولیس اہلکار قتل کر دیا گیا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وراستہ روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے قدرت اللہ نامی پولیس اہلکار قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ہنگو میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ معاملے کی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments