ویب ڈیسک: ضلع ہری پور سمیت غازی اور خانپور میں کتوں کی بھرمار ہے، جنہوں نے متعدد افراد زخمی کر دیئے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ضلع بھرمیں کتوں کے کاٹنے کے کیس بڑھنے لگے ہیں، اس دوران ایک ہی دن میں کتوں سے کاٹنے کے17 واقعات رونما ہوئے۔ تھانہ صدرکی حدود دو بندی گاوں سمیت ہری پور کے دیگر علاقوں میں کتے کے کاٹنے سے 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر ہارون کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بچے، خواتین اور مرد سب شامل ہیں، جن کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو ہری پورمیں کتوں کے بارے میں اگاہ کرنے کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہو سکی۔
ہری پور سمیت غازی اور خانپور میں کتوں کی بھرمار کی وجہ سے اہالیان علاقہ میں خوف و ہراس بھی پایا جانے لگا ہے، ہری پور شہرسمیت دیگر علاقوں کی آبادیوں میں کتوں کے غول لوگوں پر حملہ اورہوتے ہیں اور تعداد میں بے پناہ اضافہ ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات سامنے نہیں آ رہے۔
Load/Hide Comments