ویب ڈیسک: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف 2 ماہ اور 15 دن باقی رہ گئے ہیں، اس دوران وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کیلئَے سرجوڑے بیٹھی ہے۔
اس لئے فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور سابق چیف جسٹس گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments