عمران خان نے 24نومبر

عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دیدی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کمیٹی میں شامل رہنمائوں کے نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ 24نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا، اور مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔
عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم واپس لی جائے اور ہمارا مینڈیٹ واپس اور بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔ احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی، احتجاج ختم کرنے کا اختیار کمیٹی کو ہو گا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے بھی عمران خان کی جانب سے فائنل کال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے نکلنا ہے۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 24نومبر کو اسلام آباد مارچ کی فائنل کال دے دی۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان و دیگر پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی