190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی، اس دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں۔ دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکلا نے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے تحت جاری سوال ناموں پر جواب داخل نہیں کروائے گئے۔ ملزمان کے وکلا مصروفیت کے باعث آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب کی بریت کی درخواست خارج