ویب ڈیسک: آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی حکام کی درمیان مذاکرات کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ اس دوران جہاں دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی پر آئی ایم ایف نے اظہارِ اطمینان کیا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس دوران پاکستان میں غریب افراد میں نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام بینظیر انکم سپورٹ کی کارکردگی پر آئی ایم ایف مشن نے اطمینان کا اظہار کیا۔
بی آئِی ایس پی حکام نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پاکستان میں موجود وفد کو رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پروگرام کی کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ وفد کو مستحقین کو پہلے 4 ماہ میں امداد کی فراہمی اور درپیش مالی مشکلات کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔
Load/Hide Comments