اگر بدن میں کسی جگہ درد ہو یا اور کوئی تکلیف ہو تو تکلیف کی جگہ داہنا ہاتھ رکھ کر پہلے تین بار بِسمِ اللهِ کہے اور پھر سات بار یہ پڑھے۔
أَعُوْذُ بِاللّٰهِ وَقُدْرَتِهٖ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ
ترجمہ:
اللہ کی ذات اور اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس چیز کے شر سے جس کی تکلیف پا رہا ہوں اور جس سے ڈر رہا ہوں۔
(صحيح مسلم، 4/1728، بیروت)
Load/Hide Comments