ویب ڈیسک: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سموگ اور فضائی آلودگی سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے، اس سلسلے میں جہاں ملک بھر میں اقدامات کئے جا رہے ہیں وہیں پشاور میں فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم 10 سال سے غیرفعال پڑا ہے۔
ذرائع کے مطابق 2007ء میں جاپان کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ای پی اے کی عمارت پر نصب ہے جو گزشتہ 10سال سے تکنیکی خرابی کے باعث غیرفعال ہے۔
ڈی جی تحفظ ماحولیات سمیع اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم ٹھیک کرانےکے لیے وفاقی حکومت اور ڈی جی ای پی اے پنجاب سے مدد مانگی ہے جب کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور میں فضائی آلودگی ناپنے والا سسٹم 10 سال سے غیرفعال پڑا ہے۔ سسٹم ٹھیک کرانے کے لیے صوبائی حکومت سے فنڈز نہیں ملے، لہٰذا ادارے کے وسائل سے ہی سسٹم کی مرمت کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کی مرمت پر تقریباً ایک کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
Load/Hide Comments