ویب ڈیسک: پشاور بورڈ میں جمنازیم کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔
بورڈ میں نو تعمیر شدہ جمنازیم 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جس میں باکسنگ، کراٹے اینڈ تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس، باڈی فٹنس جم اور ریسلنگ سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔
پشاور بورڈ میں جمنازیم سے سٹوڈنٹس، ٹیچرز، سٹاف اور لوکل کمیونٹی مستفید ہوں گے۔ یہ جمنازیم مختلف کالجز اور بورڈز کے درمیان مقابلوں کی میزبانی بھی کرے گا۔
Load/Hide Comments