ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے ، اس بار مطالبات کی منظوری تک واپسی نہیں ہوگی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، اس بار مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں ہو گی۔
قبل ازیں ملک کے مختلف تعلیمی بورڈز کی طالبات کے کھیلوں کے مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ نوجوان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے تو مضبوط انسان بنیں گے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وسائل کے اندر نوجوانوں کو مواقع دیں، بلند حوصلے اور محنت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے مقابلوں میں شریک تمام ٹیموں کے لیے 50 ہزار روپے فی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ بچے ہمارے ملک کو مشکل سے نکالیں گے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے بڑے خواب ہوتے ہیں، بچیوں پر زیادہ انوسٹ کرو، ہماری بچیاں ہمارا اثاثہ ہیں، کے پی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ اپنے بچوں کو تمام سہولیات دے، امید ہے کہ آپ ایک عظیم قوم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا اس دفعہ کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہو گی۔
خیال رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی ہے۔
Load/Hide Comments