ویب ڈیسک: استور میں گزشتہ روز ہونے والے بس حادثے میں زندہ بچ جانے والی ملکہ نامی دلہن نے تمام روداد سنا دی ۔
ہسپتال میں زیر علاج ملکہ نامی دلہن نے بتایا کہ ڈویاں پولیس چیک پوسٹ پر انٹری کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کی سپیڈ تیز کر دی جبکہ ڈرائیور نے اونچی آواز میں گانے چلائے ہوئے تھے۔
ملکہ کے مطابق تیز رفتاری اور بے احتیاطی کے باعث گاڑی پل کا جنگلہ توڑ کر دریا میں گر گئی ،میری سیٹ کھڑکی والی سائیڈ پر تھی، میں کھڑکی کا شیشہ توڑ کر باہر نکلی، دریا میں تیرتے ہوا دیکھ کر کسی نے مجھے باہر نکالا، میرا پورا خاندان دریا میں ڈوب گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دلہا بھی شامل ہے، دلہا سمیت 16افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔
حادثے میں لاپتہ ہونے والے دیگر 10افراد کی لاشیں نکالنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments