ویب ڈیسک: باجوڑ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ گبری میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخ عبدالرحیم ولد سلیم جان کے نام سے ہوئی۔
ڈی ایس پی ہنر خان کے مطابق بارودی مواد گھر کے سامنے راستے میں نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا ۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments