پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر

ترقی کیلئے ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، احسن اقبال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے لئے ملک میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے ۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا،مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے منصوبہ بندی ضروری ہے، 2013 میں 18 ،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک جیسے تاریخی منصوبے پاکستان میں لے کر آئے، تبدیلی کے سفر میں تاریخی منصوبوں کی نفی شروع کر دی گئی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس ملک میں پالیسیوں کا تسلسل نہیں ہوگا وہاں تہجد گزار بھی فیل ہو جائیں گے، ملک میں امن و استحکام، پالیسیوں میں تسلسل بہت ضروری ہے، پالیسیوں کے تسلسل کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
رہنماء ن لیگ نے کہا کہ ملکی استحکام امن سے مشروط ہے، پی ٹی آئی کے دور میں ترقی کا پہیہ روکا گیا اس وقت سٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر ہے۔

مزید پڑھیں:  سکول میں رہائش پذیر سٹاف و ٹیچرز نے طلباء کو احتجاج پر اکسایا، رپورٹ پیش