ویب ڈیسک: وزیر دفاع خوجہ آصف کے ساتھ لندن میں بدتمیزی اور چاقو حملے کی دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں بدتمیزی اور چاقو حملے کی دھمکیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لندن گراؤنڈاسٹیشن پر نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکیاں دیں ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے قریبی ذرائع کی جانب سے بھی واقعے کی تصدیق کی گئی ہے ۔
خواجہ آصف کے قریبی ذرائع کے مطابق دھمکیوں اور گالیوں کی ویڈیو حقیقی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو چند روز قبل کی ہے ۔
Load/Hide Comments