ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ سوات میں جامعات کے خاتمے کی بات درست نہیں ہے ۔
سوات میں 4چار یونیورسٹیوں کے خاتمے اور سامان منتقلی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ صحافیوں نے بغیر تصدیق کئے خبر دی لیکن میرا موقف نہیں گیا جو صحافتی اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔
اپنے ویڈیو بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوات میں یونیورسٹی کے خاتمے سے متعلق خبروں پر میرااور محکمہ کا مئوقف شامل کرنا ضروری تھا۔
صوبائی وزبر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے واضح کیا کہ جامعات کو ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ ان کو مزید مستحکم کرینگے،پراجیکٹ کو کم کیا گیا ہے جس کے ملازمین بھی چلے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی پراجیکٹ کے حوالے سے صرف ضرورت کا سامنا رکھا گیا باقی سامان محکمہ کو منتقل کرنا تھا، سامان کی منتقلی کا یونیورسٹی کو ختم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سوات کیلئے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں کئی نئی خوش خبریاں آئیں گی۔
Load/Hide Comments