وزیردفاع کیساتھ واقعے کا نوٹس

حکومت کا وزیردفاع کیساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا ۔
حکومت پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
حکومت نے ہائی کمیشن کوہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو گالیاں اور چاقو حملے کی دھمکی دینے کا واقعہ منگل کو ہیتھرو ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا۔
خواجہ آصف اس وقت لندن میں ہی ہیں، نوازشریف اور مریم نواسے کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت