فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن

فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ،8دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا ہے جس میں 8دہشت گرد ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق 12اور 13نومبرکو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا آپریشن کے نتیجے میں 8دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 6زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر کسی بھی خوارج کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے اس عفریت کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان کو مرکزی قیادت کیخلاف وائٹ پیپر بھیجنے کا فیصلہ