پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ

چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ، اہلکار محفوظ

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے لیکن اس دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
واقعات کے مطابق ضلع چارسدہ میں پولیس سٹیشن عمرزئی کی حدود اخون ڈھیری کے قریب پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس سے پولیس اہلکاروں سمیت پولیس وین محفوظ رہی۔ رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی دوسری کیجولٹی پیش نہیں آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے کچھہ پیسے اور شناختی کارڈ بھی ملا ہے۔
چارسدہ میں خودکش دھماکہ کے بعد جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس کی بھاری نفری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افراد موجود ہیں، جنہوں نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے اور واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔ چارسدہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں موٹر سائیکل سوار کے علاؤہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کو احتجاج پر اکسانے کاالزام ،پشاور کے تین اساتذہ کا تبادلہ کردیا گیا