سندھ کے 18اضلاع میں ضمنی بلدیاتی

سندھ کے 18اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ شروع

ویب ڈیسک: سندھ کے 18اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ شروع کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ کے عمل کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔
کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، سندھ کے 18اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس دوران 167 پولنگ سٹیشن میں سے 136 انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔
صوبہ بھر میں 26 پولنگ سٹیشن حساس قرار دیدیے گئے ہیں، ان حساس پولنگ سٹیشنوں پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ، جہاں ان حساس پولنگ سٹیشنز پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تحریک انصاف کارکن قتل، تتر خیل بائِی پاس سے لاش برآمد