ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے پشارو ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے اسلام آباد جائیں گے، ہماری تیاریاں ہردم مکمل ہوتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج و جلسہ کے لئے ہماری تیاری ہر وقت مکمل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج و جلسہ کیلئے حکمت عملی ابھی بتا نہیں سکتا، لیکن زبردست ہو گی، پرامن احتجاج کا ہمیں حق ہے، ہم پرامن احتجاج کرتے ہیں تو ہمارا راستہ روکا جاتا ہے، وفاقی حکومت ہم پر تشدد کرتی ہے، ہم پر ربڑ بلٹ کا استعمال کرنے سے بھِی دریغ نہیں کرتی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کا مزید کہنا تھا کہ اگر وفاق کا رویہ یہی رہے گا ور وہ ایسا کرتے ہیں تو ہم بھی عادی ہو چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عدالت میں جو چیز چل رہی ہے، اس پر بات نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کیلئے اسلام آباد جائیں گے، اس سلسلے میںہماری تیاریاں مکمل ہیں.
Load/Hide Comments