ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لندن میں لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی، ملک میں جب بھی ترقی کا دور آیا تو اس وقعت نواز شریف کی حکومت ہی تھی، اب کی بار فتنہ پارٹی کا ملک سے خاتمہ ہو رہا ہے، ان کی احتجاج کی کال پر عوام نے کان نہیں دھرے۔
لیگی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی ترقی کا دور آیا تو اس وقت نواز شریف کی ہی حکومت تھی، پی ٹی آئی حکومت جب گئی تو وہ اس انتظار میں تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے۔ یہ سابق حکومت کی نااہلی ہی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب کوئی ڈیفالٹ کی بات نہیں کرتا، کیونکہ ملک ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے، آج معیشت بہتر ہو رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نون لیگ کے قائد نوازشریف کی سربراہی میں کام کر رہے ہیں، لاہور میں ایک ہزار بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے، جو کہ انہی کی دقیق سوچ کا منظہر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اپنا گھر سکیم پنجاب میں شروع ہو چکی، اس کے علاوہ صوبہ میں پہلا نواز شریف آئی ٹی سٹی بنا رہے ہیں، جس سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا، لوگوں کی خدمت میرا نصب العین ہے، ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت پنجاب میں آج روٹی اور آٹا سستا ہے۔یہ ماننے والی بات ہے کہ نواز شریف کی حکومت میں ہمیشہ ملک نے ترقی کی.
Load/Hide Comments