بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات

بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات، اقتدار منتقلی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: بائیڈن اور ٹرمپ کی ملاقات گزشتہ روز وائٹ ہاوس میں ہوئی جس میں پرامن اقتدار منتقلی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے دوران اقتدار کی منتقلی پر کھل کر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں خارجہ پالیسی اور داخلی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جوبائیڈن نے کہا پرامن اقتدار کی منتقلی کیلئے پر عزم ہوں، جس پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن کا شکریہ ادا کیا۔
ٹونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اس تبدیلی کی بہت تعریف کرتا ہوں جو ہموار اور آسان ہو، ان کا کہنا تھا کہ سیاست مشکل کام ہے، لیکن آج حالات ماقبل دور سے قدرے مختلف ہیں، اس ملاقات میں‌سب سے اہم جس پر میڈیا کا فوکس تھا وہ ان کا مصافحہ تھا جو انہیوں نے بڑے گرمجوشانہ انداز میں کیا۔
سیکرٹری وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ اپنے ساتھ سوالات کا پلندہ لائے تھے، مشرق وسطیٰ اور یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، موجود اور نو منتخب امریکی صدور کے مابین دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ یاد رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں‌رہنماوں کے مابین ملاقات ہوئی.

مزید پڑھیں:  9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس:شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد