ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
اس دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تپی میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے، اس دھماکہ کی وجہ سے گھر کی چھت بھی گر گئی۔ اس واقعہ میں جہاں گھر کو نقصان پہنچا وہیں واقعے میں 5 افراد بھی جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔
شمالی وزیرستان میں دھماکے سے زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی وجہ سے قریبی کئی مکانات منہدم ہوگئے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ ڈرون حملہ تھا یا دھماکہ تھا.
Load/Hide Comments