حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: لبنان اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ اور کشیدگی کے دوران پہلی بار حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع پر حملے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے ہیڈکوارٹر اور وزارت دفاع کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے اہم دفاعی اداروں اور کمرشل مراکز پر فضائی حملوں کیلئے پھٹنے والے ڈرونز کے سکواڈرن استعمال کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر بھاری تعداد میں راکٹ فائر کیے گئے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس حملے سے مرکزی علاقوں میں سائرن بج اٹھے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ لبنان سے دو ڈرونز اور 40 میزائل فائر کیے گئے۔ جنہیں تباہ کردیا گیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ حملے کہاں ہوئے اس مقام کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی، تاہم پہلی بار حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیسز: پشاور ہائیکورٹ کاسیکرٹری دفاع کو پیش ہونے کا حکم