ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ضرورتمندوں تک امداد رسائی کیلئے غزہ جنگ بندی ناگزیر ہے، اس سے اتنا وقت مل جائے گا کہ مشکلات کا شکار فلسطینیوں تک امداد بہم پہنچائی جا سکے گی۔
برسلز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات پورا کرنے کا بہترین طریقہ جنگ کا خاتمہ ہے۔ اسرائیل انسانی امداد سے متعلق اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضرورتمندوں تک امداد رسائی کیلئَے غزہ جنگ بندی ناگزیر ہے، اسرائیل نے غزہ میں اپنے مقاصد کو پورا کر لیا ہے، یہ جنگ ختم کرنے کا وقت ہونا چاہیے۔ غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حماس پر کچھ حقیقی، پائیدار اور مؤثر دباؤ ڈالنا بھی اچھا ہوگا۔
Load/Hide Comments