ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں اساتذہ اپ گریڈیشن سے متعلق بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اساتذہ کو احتجاج پر اُکسایا، وزیر تعلیم کی اساتذہ کے احتجاج پر صوبائی اسمبلی کے ارکان سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کوکہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے پیسے ہیں، مل کر احتجاج کرتے ہیں، پروموشن چاہیے تو صوبےکے حقوق کیلئے ساتھ آواز اٹھائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے ہمارے پیسے روک رکھے ہیں۔ ہمیں کوئی شوق نہیں کہ ہمارے پاس پیسے تو ہوں اور کام نہ کریں۔
دوسری جانب اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپ گریڈیشن سے متعلق میرا بیان سیاق وسباق سےہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ وفاق سے صوبے کا حق لینے میں اساتذہ ہماراساتھ دیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے پرائمری سکول کے اساتذہ نے رواں ماہ کے آغاز میں احتجاج کا اعلان کیا تھا اور 6 روز تک دھرنا دیا تھا، اس دوران سکول بھی بند کئے گئے تھے، جس کے بعد ان کے مطالبات منظور ہونے کی یقین دہانی پر انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔
Load/Hide Comments