توشہ خانہ2، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستیں مسترد

ویب ڈیسک: توشہ خانہ2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر سماعت ہوئی، اس موقع پر سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بیرسٹر گوہراور علیمہ خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں تکرار