پختونخوا حکومت سموگ کے حوالے سے

پختونخوا حکومت سموگ کے حوالے سے الرٹ،اے کیو آئی لیول تسلی بخش ہے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پختونخوا حکومت سموگ کے حوالے سے الرٹ ہے،اے کیو آئی لیول تسلی بخش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں سموگ نے خطرناک حد عبور نہیں کی، اس حوالے سے پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سموگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور ای پی اے سے روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ لے رہے ہیں۔
صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ پشاورمیں ایئر کوالٹی انڈیکس اوسط 112 ہے، جو تسلی بخش ہے لیکن اس کے باوجود پختونخوا حکومت سموگ کے حوالے سے الرٹ ہے۔ صوبہ میں ایئرکوالٹی انڈیکس بارے غلط اعداد و شمار پھلائی جا رہی ہیں جو افسوس ناک ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اس قسم کی گمراہ کن معلومات سے پرہیز کیا جانا چاہئے، سموگ کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی، ہر دم الرٹ ہیں، کسی بھی پریشانی کی ضرورت فی الحال نہیں۔
یاد رہے کہ سموگ کے حوالے سے صوبہ پنجاب میں‌صورتحال انتہائی دگرگوں ہے، جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں‌تمام تعلیمی ادارے بند کر ریئے گئے ہیں،سموگ سے لاہور آلودترین شہروں میں‌سرفہرست آ گیا جبکہ بھارتی شہر دہلی کا دوسرا نمبر ہے.

مزید پڑھیں:  حج درخواستیں جمع کرانیوالے تمام امیدوار کامیاب قرار