ویب ڈیسک: امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی بمباری سے مزید 47 فلسطینی شہید جبکہ 182 زخمی ہو گئے ہیں۔ وسطی غزہ اور اطراف میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی جانے والی گولہ باری اور ڈرون حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 فلسطینی شہید جبکہ 182 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے امداد لینے والے بے گھر فلسطینیوں پر بھی بم گرا دیئے، صیہونی ٹینکوں نے زیتون محلے اور جبالیہ کیمپ پر بھی بارود برسا دیا، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر صیہونی بمباری سے مزید 47 فلسطینی شہید ہو گئے۔
بیت المقدس میں اسرائیلی آباد کاروں نے بھی دہشت گردی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ان کارروائیوں کے دوران ان صیہونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا، حالیہ واقعات کے بعد شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 712 جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار 528 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
Load/Hide Comments