ویب ڈیسک: فرانس اور اسرائیل کا فٹ بال میچ میدان جنگ میںتبدیل ہو گیا، میچ سے قبل شہریوں کی جانب سے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا، اور اس دوران شدید نعرے بازی کی گئی۔
مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، اس دوران فرانس اور اسرائیل کا فٹ بال میچ میدان جنگ میںتبدیل ہو گیا، مظاہرین نے میچ آف شیم کے نعرے لگائے۔
نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا، اس دوران پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مختلف حربے بھی آزمائے گئے۔
میچ کے موقع پر مظاہرین کی جانب سے حکومت سے اسرائیل کی پشت پناہی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا، مظاہرین نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر بند کی جائے۔
Load/Hide Comments