94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈتیزی،پہلی بار 94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈتوڑ ٹریڈنگ کی بدولت تاریخ رقم ہو گئی ہے، اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے ساتھ 94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور ہو گئی۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان پایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 94ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔ اس دوران مارکیٹ حصص میں آج بھی گزشتہ ہفتوں سے جاری تیزی کا رجحان غالب رہا۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 547 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جب سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس بڑھ کر 93 ہزار 903 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا۔
بعدازاں تیزی کا رجحان بڑھتا ہی گیا اور ایک موقع پر 816 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 94 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے 94 ہزار 217 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوپہر 12 بجے تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 799 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس بڑھ کر 94 ہزار 154 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری