نوشہرہ میں دو حلقوں پر ضمنی

نوشہرہ میں دو حلقوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں دو حلقوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
نوشہرہ کے نیبرہڈ کونسل بارہ خیل پر دوبارہ پولنگ سمیت وارڈ نمبر 3 کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے۔ نیبر ہڈ کونسل اور کینٹ بورڈ وارڈ 3 پولنگ جنرل کیٹیگریز پر ہو رہے ہیں۔
پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، نیبرہڈ کونسل بارہ خیل میں کل ووٹرز 5404 ہیں جن میں 2928 مرد ووٹرز اور 2476 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 نوشہرہ کینٹ بورڈ میں کل ووٹرز 3551 ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1,858 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1,694 ہے۔ دونوں حلقوں پر پرامن ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں دو حلقوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
کینٹ بورڈ وارڈ 3 الیکشن اور نیبر ہڈ کونسل بارہ الیکشن کے باعث متعلقہ مقامات پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پولنگ عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں انسداد پولیو مہم 16دسمبر سے شروع ہو گی