جماعت اسلامی رہنما خان والی آفریدی

خیبر، جماعت اسلامی رہنما خان والی آفریدی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں جماعت اسلامی رہنما خان والی آفریدی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس دوران باڑہ بازار میں پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
جماعت اسلامی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خان والی آفریدی کو ایف آئی آر میں گرفتار کر لیا گیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ رہنما جماعت اسلامی کو بلاجواز گرفتار کرنے کی مزمت کرتے ہیں۔
احتجاج کرتے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خان والی آفریدی کو فی الفور رہا کیا جائے، اگر گرفتار سیاسی رہنما کو بازیاب نہ کیا گیا تو احتجاج میں مزید سختی لائے جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو داؤپر لگا دیا ہے، اسحاق ڈار