ویب ڈیسک: انٹراپارٹی الیکشن کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے تحریک انصآف نے وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور دارخوستگزار اکبر ایس بابر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ اس دوران ایک بار پھر جواب جمع کروانے کیلئے تحریک انصآف نے کمیشن سے وقت مانگ لیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پی ٹی آئی کو مزید وقت دے کر مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments