حج 2025 کیلئَے درخواستوں کی وصولی

حج 2025 کیلئَے درخواستوں کی وصولی کا 18نومبر سے آغاز

ویب ڈیسک: حج 2025 کیلئَے درخواستوں کی وصولی کا 18نومبر سے آغاز کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کر دیا۔
سرکاری سکیم کے تحت حج 2025 کیلئَے درخواستوں کی وصولی کا 18نومبر سے آغاز ہوگا، اس لئے عازمین حج 3 دسمبر تک مقررہ بینکوں میں حج درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔
وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے 3 اقساط میں رقم کی وصولی کی جائے گی، عازمین کو درخواست جمع کرواتے ہوئے 2 لاکھ روپے جمع کروانا ہوں گے۔
قرعہ اندازی میں نام آنے پر 10 روز کے دوران 4 لاکھ روپے کی ادائیگی مزید کرنا ہو گی، اس کے علاوہ باقی رقم 10 فروری تک جمع کروانا لازمی ہو گی، حج کیلئے مجموعی رقم 10 سے 11 لاکھ روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو داؤپر لگا دیا ہے، اسحاق ڈار